صلاح الدین منصوری نے کہا کہ 'یہ حکومت شہریت ترمیمی قانون لا کر روزگار کے موضوع سے لوگوں کی توجہ ہٹا رہی ہے۔'
صلاح الدین منصوری سے خاص بات چیت، دیکھیں ویڈیو انہوں نے مزید کہا کہ 'میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ شہریت ترمیمی قانون لاگو ہو چکا ہے۔ حکومت یہ بتائے کہ اب تک افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش سے کتنے فارم شہریت لینے کے لئے آئے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت ایک انقلاب ہے، اگر حکومت ایک انچ بھی ہٹنے کو راضی نہیں ہے تو شہریت ترمیمی قانون کے احتجاجی بھی ہٹنے کو راضی نہیں ہے۔'
انہوں نے وارث پٹھان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسے لوگوں پر سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ وارث پٹھان ہندو۔ مسلم اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں۔'