سماج وادی پارٹی کے رہنماء رام گووند چودھری نے گزشتہ دنوں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں کورونا کی جانچ کروائی تھی، جس کے بعد آج ان کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
ایس پی رہنماء گووند چودھری کورونا متاثر گووند چودھری کو انہیں لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
دراصل گزشتہ دنوں ایس پی کے رہنماء میں کورونا وائرس کے علامت پائی جارہی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کیا ہوا تھا، لیکن ان میں زیادہ دن تک کورونا وائرس کے علامت بنی رہیں تب انہوں نے میدانتا اسپتال میں اپنی کورونا کی جانچ کرائی۔جہاں وہ کورونا متاثر پائے گئے۔
ایس پی رہنماء گووند چودھری کورونا متاثر اس کے ساتھ محکمہ صحت گووند چودھری کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی فہرست تیار کر رہی ہے، تاکہ ان لوگوں کو قرنطینہ میں بھیجا جاسکے اور ان کی کورونا جانچ کی جاسکے۔
اطلاع کے مطابق رام گووند چودھری کی حالت مکمل طور پر مستحکم ہے۔لیکن کورونا وائرس ایک مہلک بیماری ہے، جس کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں لکھنؤ کے لیول 3 کووڈ 19 اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
لکھنؤ کے چیف میڈیکل افیسر ڈاکٹر نریندر اگروال نے رام گووند چودھری کی رپورٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے، اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے رابطے میں آئے لوگوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔تاکہ ان لوگوں کی کورونا جانچ کی جاسکے ۔