مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے لکڈسندھا گاؤں میں کشیپ سماج کی پنچایت کا انعقاد کیا گیا۔ کشیپ برادری کے ہزاروں لوگ پنچایت میں جمع ہوئے اور اپنی برادری کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔ اس پنچایت کے دوران ایک ایس پی رہنما نے سماج کو ساتھ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے ایسا کام کیا کہ پنچایت میں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ اسٹیج پر تقریر کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سابق وزیر اور کشیپ سماج کے سینیئر لیڈر سدھاکر کشیپ نے جوتوں اور چپلوں سے بھری گٹھری اپنے سر پر رکھ لی اور اپنی کمیونٹی سے ایک ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ اس دوران سابق وزیر نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیڈر کسی بھی پارٹی سے منسلک ہو، ریزرویشن تک متحد ہو جائیں، میں چاہتا ہوں کہ میری برادری کو ریزرویشن ملے۔
SP Leader Sudhakar Singh Kashyap سابق وزیر نے بھری پنچایت میں سر پر جوتوں اور چپلوں کی گٹھری رکھی - اترپردیش نیوز
سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر سدھاکر کشیپ نے جوتوں اور چپلوں سے بھری گٹھری اپنے سر پر رکھ کر کشیپ کمیونٹی سے متحد رہنے کی اپیل کی۔
کشیپ سماج کی پنچایت میں سماج کے تمام ذمہ دار لوگ تھے۔ اس پنچایت میں ریزرویشن کا مسئلہ زور و شور سے اٹھایا گیا۔ ریزرویشن کیسے ملے اس موضوع پر ہی یہ پنچایت رکھی گئی تھی اسی دوران سدھاکر کشیپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے۔ کیونکہ میری ذات اور میری روح مجھے کوس رہی ہے کہ میں 18 سال سے اپنے معاشرے کی خدمت کر رہا ہوں، جہاں 18 سال پہلے چھوڑا تھا وہیں آج بھی میرے معاشرے کے لوگ کھڑے ہیں ریزرویشن آج تک نہیں ملا۔ ریزرویشن کے لیے جو جوتوں اور چپلوں کا بنڈل میں نے سر پر اٹھاکر معاشرے کے لوگوں سے عہد لیا اور کیا بھی ہوں کہ میری قیادت میں گنگا جل یاترا نکالی جائے گی، جو مظفر نگر، شاملی اور باغپت سمیت تمام اضلاع سے ہوئے ہوتے ختم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :Akhilesh Yadav On Women Safety اتر پردیش میں خواتین غیرمحفوظ، اکھلیش