مرادآباد پہنچنے پر سماج وادی پارٹی کے یونٹ لوہیا واہِنی کے ریاستی صدر ڈاکٹر رام کرن نرمل نے اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر رام کرن نرمل نے ریاستی وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ سخت نکتہ چینی کی۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کی حکومت میں ریاست میں ظلم بڑھ رہا ہے، ریاست میں بد معاشوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں، یہاں کا تعلیمی نظام پوری طرح سے بگڑ چکا ہے۔
ایس پی رہنما کی یوگی پر سخت نکتہ چینی مزید پڑھیں:ملک میں مِنی ایمرجنسی جیسے حالات: سماجوادی پارٹی رہنما
ڈاکٹر رام کرن نرمل نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی ہمدردی میں کھڑی ہے، کسانوں کے خلاف پاس کئے گئے تین زرعی قوانین کی مخالفت کرتی ہے۔
ایس پی رہنما کی یوگی پر سخت نکتہ چینی انھوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ہمیں بی جے پی کی کورونا ویکسین نہیں لگوانی ہے۔