اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی رہنماؤں کی گرفتاری جمہوریت کا قتل ہے: بلال برنی - bilal burney on sp leader arrest

سماج وادی پارٹی کے ترجمان بلال برنی نے نوئیڈا پولیس کے ذریعہ ایس پی رہنماؤں کو نظر بند کیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے غیر ضروری طریقے سے گرفتاری اور نظر بندی کر کے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے ترجمان بلال برنی
سماج وادی پارٹی کے ترجمان بلال برنی

By

Published : Jul 15, 2021, 4:24 PM IST

نوئیڈا سماج وادی پارٹی کے ضلع ترجمان اور میڈیا انچارج کنور بلال برنی نے کہا کہ ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر گذشتہ دنوں بلاک پرمکھ اور ضلع پنچایت صدر کے انتخابات میں بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ کی گئی آمریت اور بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور گورنر کو میمورنڈم دینے کے لیے سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کو پہنچنا تھا۔

اس کے بعد سے مقامی پولیس انتظامیہ ایس پی کے قائدین اور رہنماؤں کا پچھلے تین دن سے تعاقب کر رہی تھی اور آج کئی رہنماؤں کو نظربند رکھا گیا اور بہت سے رہنماؤں کو تھانے میں بٹھا لیا گیا ہے۔

اس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ حکومت اپنے خلاف آئینی، جمہوری طریقہ سے کی جانے والی ہڑتال سے گھبرائی ہوئی ہے۔ حکومت ریاست کے ایس پی رہنماؤں کے ساتھ عام لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

بلال برنی نے حکومت کی جانب سے کی گئی ان غیر ضروری گرفتاریوں کو جمہوریت کا قتل قرار دیا۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: ایس پی کے رہنما نظر بند، پولیس نے احتجاج کرنے سے روکا

واضح رہے کہ آج نوئیڈا پولیس نے سماج وادی پارٹی کے تمام لیڈران ،عہدیدارن اور کارکنان کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے یا پھر انہیں پولیس اسٹیشن میں بیٹھا کر احتجاجی مظاہرے کرنے سے روک دیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا صدر دیپک وگ کو کل رات سے ان کے گھر پر نظر بند کیا گیا ہے، جبکہ سینیئر رہنما سورج رانا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details