اردو

urdu

ETV Bharat / state

Azam Khan Appeared in Moradabad Court: اعظم خان مراد آباد کورٹ میں پیش ہوئے

مہنگائی پر بولتے ہوئے اعظم خان نے جواب دیا کی ملک میں لوگوں کی آمدنی زیادہ ہے۔ انہوں نے صحافیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھی کہا کہ ہر صحافی تین سے پانچ لاکھ روپے مہینہ کما رہا ہے جب آمدنی زیادہ ہے تو پھر مہنگائی کی شکایت کس سے کی جائے۔ Azam Khan Appeared in Moradabad Court

اعظم خان مراد آباد کورٹ میں پیش ہوئے
اعظم خان مراد آباد کورٹ میں پیش ہوئے

By

Published : Jul 29, 2022, 8:24 AM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اور موجودہ رامپور سے ایم ایل اے اعظم خان ایم پی/ ایم ایل اے کورٹ میں پیشی کے لیے پہنچے۔ اس موقع پر اعظم خان مراد آباد کے تھانہ کاٹ معاملے میں کورٹ پہنچے تھےاس دوران اعظم خان نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا سماج وادی پارٹی اتنی چھوٹی پارٹی نہیں ہے کی اسے کوئی ختم کر سکے سماجوادی پارٹی ایک بڑی سوچ رکھنے والی پارٹی ہے جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ Azam Khan Appeared in Moradabad Court

مغربی بنگال میں ای ڈی کے چھاپوں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے ان کے پاس نہ دماغ ہے نہ آنکھوں میں روشنی ہے اور نہ ہی منہ میں زبان ہے اس لیے انہیں نہیں پتا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔

اعظم خان مراد آباد کورٹ میں پیش ہوئے

مہنگائی پر بولتے ہوئے اعظم خان نے جواب دیا کی ملک میں لوگوں کی آمدنی زیادہ ہے انہوں نے صحافیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھی کہا کہ ہر صحافی تین سے پانچ لاکھ روپے مہینہ کما رہا ہے جب آمدنی زیادہ ہے تو پھر مہنگائی کی شکایت کس سے کی جائے۔

لکھنو کے لولو مول میں نماز اور ہنومان چالیسہ والے معاملے میں اعظم خان نے کہا اس لولو مال کا مالک آر ایس ایس کا فاؤنڈر ہے اور نماز پڑھنے والے بھی اسی کے ہی تھے اور فساد بھی اسی نے ہی نے پیدا کیا۔لولو نام کا مذاق بنانے والے ایک صحافی نے جب اعظم خاں سے کہا کہ لولو لفظ قرآن میں بھی لکھا ہوا ہے اعظم خان نے صحافی سے کہا آپ بھی قرآن پڑھ لیا کیجئے۔ اعظم خان کے خلاف مراد آباد تھانہ چھجلیٹ میں درج ہوئے معاملے کی سنوائی کے لیے مراد آباد ایم پی/ ایم ایل اے کورٹ پہنچے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details