سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خان پر لگاتار مقدموں کو لے کر امروہہ کے رکن اسمبلی محبوب علی اور ان کے بیٹے ایم ایل سی پرویز علی سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے حکم پر رامپور جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما گرفتار و رہا
ریاست اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے رہنما امروہہ سے رامپور جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا، بعد میں انہیں رہا بھی کر دیا گیا۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما گرفتار و رہا
محبوب علی نے کہا کہ 'اعظم خان کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے وہ سراسرغلط ہے، اس کے خلاف ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔'