لکھنؤ:سماج وادی پارٹی نے ا س حوالے سے بدھ کو ٹوئٹ کیا'سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل آنے والے ضمنی الیکشن میں ایک ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی۔سماج وادی پارٹی امیدوار مین پوری لوک سبھا سیٹ اور رام پور اسمبلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے جبکہ کھتولی اسمبلی سیٹ سے آر ایل ڈی اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔SP And RLD Join Hand To Fight Against BJP IN Bypoll In Uttar Pradesh
ایس پی اور آر ایل ڈی نے اسی سال منعقد ہوئے اسمبلی انتخاب میں اتحاد کے ساتھ میدان میں اترے تھے۔مین پوری لوک سبھا سیٹ ملائم سنگھ کی وفات کے بعد خالی ہوئی ہے۔جبکہ رامپور سیٹ اور کھتولی اسمبلی نششتیں موجود ایم ایل اے محمد اعظم خان اور وکرم سنگھ سینی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے۔ دونوں کو عدالت نے سزاسنائی ہے۔