اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس پی کار کنوں کا کلکٹریٹ دفتر کے باہر شدید احتجاج - ایس پی کار کنوں کا کلکٹریٹ دفتر کے باہر شدید احتجاج

سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران اترپردیس حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور یوگی حکومت مردہ باد کے نعروں سے پورے کلکٹریٹ کو گونجا دیا۔

SP activists protest outside collectorate Office in Aligarh,ایس پی کار کنوں کا کلکٹریٹ دفتر کے باہر شدید احتجاج

By

Published : Aug 9, 2019, 8:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں آج صبح دس بجے سے سماجوادی پارٹی کارکنوں نے علی گڑھ ضلع ڈی ایم دفتر ( کلکٹریٹ) کے باہر یوگی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جس میں تقریبا 300 کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

SP activists protest outside collectorate Office in Aligarh,ایس پی کار کنوں کا کلکٹریٹ دفتر کے باہر شدید احتجاج

دفعہ 144 اور احتجاج کے مدنظر علیگڑھ انتظامیہ نے خاصی تعداد میں پی ایس سی اور آر اے ایف تعینات کی ہیں۔

کارکنوں نے احتجاج کے دوران ایک میمورنڈم موجودہ اترپردیش یوگی حکومت کے خلاف علی گڑھ کے اے سی ایم انجم بی کو دیا۔

SP activists protest outside collectorate Office in Aligarh,ایس پی کار کنوں کا کلکٹریٹ دفتر کے باہر شدید احتجاج

میمورنڈم دینے کے بعد سماجوادی پارٹی کے کارکنوں نے یوگی حکومت مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ایک پتلا پھونکا جس کے بعد پی ایس سی اور سی او انل ثمانیہ نے سماج وادی کارکنوں کو گرفتار کیا۔

گرفتاری کے دوران خاتون کارکنوں سے بھی بدسلوکی اور دھکا مُکی کی گئی، خاتون کارکن اندر یادب اے سی ایم کی گاڑی کے آگے لیٹ گئیں اور یوگی مردہ باد یوگی حکومت مردہ باد کے نعرے لگانے لگیں۔

گرفتاری کے دوران خاتون کارکن کے ساتھ دھکامکی کی گئی۔ پتلا پھونکنے کے بعد پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا اس کے بعد دیگر کارکنوں نے اپنی گرفتاری دی جس میں تقریبا بارہ کارکن شامل ہیں۔

آج احتجاج میں علیگڑھ سماج وادی پارٹی کے اعلی لیڈر بھی شامل رہے، جس میں سابق ایم ایل اے ظفر، سابق ایم ایل اے راکیش سنگھ، آجو عشاق اور دیگر لوگ موجود رہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details