اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرجو ندی خطرے کے نشان سے اوپر - سریو ندی خطرے کے نشان سے 16سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی

برسات کے موسم میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، اسی درمیان ندیاں بھی عروج پر ہیں اور سن میں سے کچھ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

بستی میں سریو ندی خطرے کے نشان سے 16سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے، جس سے ندی کے سیلاب اور کٹان سے کئی گاؤں متاثر ہوگئے ہیں
بستی میں سریو ندی خطرے کے نشان سے 16سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے، جس سے ندی کے سیلاب اور کٹان سے کئی گاؤں متاثر ہوگئے ہیں

By

Published : Jul 22, 2020, 5:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں سریو ندی خطرے کے نشان سے 16سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے، جس سے ندی کے سیلاب اور کٹان سے کئی گاؤں متاثر ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سریو ندی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارش اور بیراج سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

سریو ندی کاخطرے کا نشان 92.730 ہے، جبکہ وہ 92.890 پر بہہ رہ ی ہے، تاہم ندی کا رخ مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ اس ندی میں غازیپور بیراج سے 1314کیسوسک، سریو بیراج سے 21857 کیوسک، شاردا بیراج سے 1461 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔

ایسا مانا جارہا ہے اس کے آبی سطح میں اضافہ سے شبیکا بابو، ٹیڑھوا گاؤں پانی سے چاروں طرف سے گِھر گیا ہے۔

پانی اشوک پور، وشنوداس پور، خزانچی پور، دیلاس پور گاؤں کے کنارے تک پہنچ گیا ہے، تاہم پانی میں کسانوں کی فصلیں ڈوب گئی ہیں۔

محکمہ سیلاب کنٹرول کے ذریعہ سریو ندی کے کٹان اور سیلاب پر نظر رکھنے کے لیے چاندپور اور کنڈوا گاؤں کے سانے سی سی ٹی وی کیمرےلگا کر رات اور دن نگرانی کی جارہی ہے، ندی کے کٹان سے بھرت پور گاؤں بھی متاثر ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details