پولیس ذرائع نے بتایا کہ جوراہی باشندہ دھروج لال کا بیٹا راجو(08) اور راج لال (05) کھیلتے کھیلتے گھر سے پچاس میٹر کی دوری پر واقع تالاب کے پاس چلے گئے۔ دونوں تالاب کے کنارے کھیلنے لگے۔
اس درمیان ان کا پیر پھسل گیا اور دونوں بھائی تالاب میں گر گئے۔ دونوں بچے ڈوبنے لگے تو وہیں پر گاؤں کے ہی ایک لڑکے نے انہیں دیکھا تو اس نے اہل خانہ کو اس بارے میں مطلع کیا۔