اردو

urdu

ETV Bharat / state

Life Imprisonment To Four Naxalites سون بھدر میں چار نکسلیوں کو عمر قید کی سزا

ضلع سون بھدر میں مقامی عدالت نے قتل کے 17 سال پرانے معاملے میں 4 نکسلیوں کو عمر قید کی سزاسنائی ہے۔ Four Naxalites To Life Imprisonment in Sonbhadra

سون بھدر میں چار نکسلیوں کو عمر قید
سون بھدر میں چار نکسلیوں کو عمر قید

By

Published : Sep 28, 2022, 9:56 AM IST

سون بھدر: ریاست اترپردیش کے ضلع سون بھدر میں مقامی عدالت نے منگل کو قتل کے 17 سال پرانے معاملے میں 4 نکسلیوں کو عمر قید اور2.30لاکھ روپئے مالی جرمانے کی سزاسنائی ہے۔ موصول اطلاع کے مطابق سون بھدر کے اڈیشنل سیشن جج(ایف ٹی سی سی اے ڈبلیو)آشوتوش کمار سنگھ کی عدالت نے پولیس کا مخبر بتا کر 17سال پرانے اندر کمار گرجر کا گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں سماعت پوری کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ Four Naxalites To Life Imprisonment in Sonbhadra

عدالت نے اس معاملے کے چار نکسلیوں بھولا عرف راکیش پال، گوپی عرف کشن گوپال، ونود کھروار و کمل جی عرف لالورت عرف راج گرو کو عمر قید اور ہر ایک پر 2.30لاکھ روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔مالی جرمانہ نہ جمع کرنے کی صورت میں فی شخص کو 2.2سال کی اضافی سزا جھیلنی ہوگی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں متوفی کی بیوی ودیاوتی کو مالی جرمانے کی نصف رقم کے طور پر 4.60لاکھ روپئے دینے کو کہا ہے۔

پراسیکیوشن کے مطابق مانچی تھانے میں 3اگست 2005 کو دی گئی تحریر میں مانچی تھانہ علاقے کے کھوڈیلا گاؤں باشندہ جئے پرکاش گرجر ولد ہیرالال گرجر نے آگاہ کرایا تھا کہ اس کا چھوٹا بھائی اندر کمار گرجر 02اگست 2005 کی شام 7:30بجے اپنے گھر جارہا تھا۔تبھیاکڑولیا کے نزدیک نکسلی اریا کمانڈر سنجے کول کے ساتھ دیگر نکسلیں کے گروہ نے اسے راستے میں پکڑ لیا اور اسے پولیس کا مخبر بتا کر اس کا قتل کردیا۔

اس تحریر پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس جانچ کے بعد موصول شواہد کی بنا پر پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ فائل کردی۔ شاطر نکسلی ایریا کمانڈر رہے سنجے کول پولیس مڈھ بھیڑ میں سال 2007 میں ماردیا گیاتھا۔ جس کی وجہ سے اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں: Pratapgarh Rape Case پرتاپ گڑھ میں جنسی زیادتی کے مجرم کو عمرقید کی سزا

پراسیکیوشن کے جانب سے مانچی تھانہ انچارج شیام بہاری و پیروکار رام لکھن نے قابل تعریف پیروی کی۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دونوں فریقین کے وکیلوں کے دلائل سنے، گواہوں کے بیانات و ریکارڈ پر موجود شواہد کی روشنی میں عدالت نے چاروں خاطی قرار دیا۔عدالت نے بھولا عرف راکیش پال، گوپی عرف کشن گوپال، ونود کھروار و کمل جی عرف لالورت عرف راج گرو کو قتل کا خاطی قرار دے کر یہ سزا سنائی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details