اردو

urdu

ETV Bharat / state

سونبھدر: پکنک اسپاٹ پر بھنوروں کا حملہ، دو کی موت - sonbhadra up

اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے رائے پور تھانہ علاقے میں سیل ہٹ ڈیم پر پکنک منا رہے افراد پر اچانک بھنورں نے حملہ کر دیا جس میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

Sonbhadra: Bee attack on picnic spot, two killed
سونبھدر:پکنک اسپاٹ پر بھنوروں کا حملہ، دو کی موت

By

Published : Sep 7, 2020, 3:58 PM IST

پولیس نے بتایا کہ سیمریا گاؤں باشندہ روہت لال (60) اہل خانہ کے ساتھ اتوار کو سلہٹ ڈیم پر گھومنے گئے تھے۔ وہاں کافی بھیڑ تھی۔ کنبے کے سبھی لوگ ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر کھانے پینے کا انتظام کر رہے تھے۔ بھنوروں کے جھنڈ نے حملہ بول دیا جس سے سبھی افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دپیندر(10) کو مردہ قرار دے دیا۔

اہل خانہ کے مطابق دیگر اراکین ابتدائی علاج کے بعد گھر چلے گئے لیکن پیر کی صبح روہت لال کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں لاشیں پورسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details