سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونبھدر آشیش شریواستو نے بدھ کو یہاں بتایا کہ سونبھدر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ پر لگام لگانے اور اسمگلنگ میں ملوث مجرمین کی گرفتاری و برآمدگی کے لئے سبھی تھانوں و کرائم برانچ کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
سونبھدر:20 لاکھ کی شراب ضبط،دو گرفتار - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سونبھدر
اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے چوپن علاقے میں پولیس نے بین ریاستی شراب اسمگلر گروہ کے دو ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 260پیٹی شراب ضبط کی ہے ۔برآمد شراب کی قیمت 20لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
![سونبھدر:20 لاکھ کی شراب ضبط،دو گرفتار سونبھدر:20لاکھ کی شراب ضبط،دو گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7850329-396-7850329-1593609742497.jpg)
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش سنگھ و سرکل افسر راج کمار ترپاٹھ کی ہدایت پر تھان چوپن ، سوات ٹیم،ایس او جی اور سرویلانس کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر رابرٹس گنج سے چوپن کی جانب سے آرہی ایک ایس ڈی ایم ٹرک کو روک کر غیر قانونی طور سے لے جائی جارہی شراب سمیت دوم ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ملزمین کے قبضے سے کل 260پیٹی شراب ضبط کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شراب کو بھوسے کی بوریوں کے نیچے چھپا کر لے جایا جارہا تھا۔ گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ میں بتایا کہ بہار میں شراب ممنوع ہونے کی وجہ سے وہ ہریانہ سے شراب کی اسمگلنگ کر زائد قیمتوں پر بہار لے جاکر فروخت کرتے ہیں۔