اردو

urdu

ETV Bharat / state

موبائل چلانے سے منع کرنے پر بیٹے کی خودکشی

یٹے کے مرنے کی خبر سنتے ہی ماں نے اپنی نس کاٹ کر جان دینے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ماں کو قریب کے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

موبائل کے لیے ڈانٹنے پر خودکشی
موبائل کے لیے ڈانٹنے پر خودکشی

By

Published : Apr 2, 2020, 7:53 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں ایک باپ نے اپنے بیلٹے کو موبائل کے لیے ڈانٹا تو اس نے خودکشی کر لی۔ اس کے بعد ان کی ماں نے نس کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

موبائل کے لیے ڈانٹنے پر خودکشی

اس معاملے کی خبر ملتے ہی آس پڑوس کے لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ بیٹے کے مرنے کی خبر سنتے ہی ماں نے اپنی نس کاٹ کر جان دینے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ماں کو قریب کے ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

پورے معاملے کی جانکاری پولیس کو دی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

موبائل کے لیے ڈانٹنے پر خودکشی

کانپور کے برا تھانے سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک جیسوال نے 12 ویں میں پڑھنے والے اپنے بیٹے کو فون چلاتے ہوئے دیکھا تو اسے زیادہ دیر تک فون نہ چلانے کی ہدایت دی۔ بیٹے کو اپنے والد کی بات اتنی ناگوار گزری کہ اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکے کے اہل خانہ نے پہلے تو لڑکے کو سمجھا کر اسے اپنے پاس لٹا لیا۔ لیکن جب لڑکے کے والد کمرے میں لیٹے ہوئے تھے تبھی وبھو نے اپنے کمرے میں پنکھے کے سہارے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔

اس کی خبر لگتے ہی لڑکے کی ماں نے بھی خودکشی کرنے کی کوش کی۔ ماں کو ہسپتال میں بھرتی کرایا کیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details