اردو

urdu

ETV Bharat / state

Son Brutally Killed His Parents: بیٹے نے والدین کا بے رحمی سے قتل کر دیا - علی گڑھ میں ایک نوجوان نے ماں باپ کا قتل کردیا

علی گڑھ ضلع کے تھانہ کوارسی میں ذہنی طور پر پریشان بیٹے نے والدین کو قینچی اور چاقو کی مدد سے بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کرلیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کرنوجوان کو گرفتار کرلیا۔Son Murdered Parents

بیٹے نے والدین کا بے رحمی سے قتل کردیا
بیٹے نے والدین کا بے رحمی سے قتل کردیا

By

Published : Mar 30, 2023, 12:42 PM IST

بیٹے نے والدین کا بے رحمی سے قتل کردیا

علیگڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ ضلع کے تھانہ کوارسی میں ذاکر نگر، گلی نمبر سات میں دیر رات بیٹے نے اپنے والدین پر قینچی اور چاقو سے حملہ کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
قتل کا لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں کمرے کو بند کر کے بے رحمی سے قینچی سے والد کو قتل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقعے پر موجود لوگوں کو کھڑکی سے ملزم کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھے جا سکتا ہے۔
20 سالہ ملزم کو مکان مالک نے ذہنی طور سے پریشان بتایا، جس نے والدین کو قتل کرنے کے بعد خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا، مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جارہی ہے۔
یہ جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں اوپری منزل پر رہتا تھا۔ مکان مالک نے بتایا ملزم کچھ روز سے ذہنی طور پر پریشان نظر آرہا تھا۔ وہ اپنے گھر سے بھی بھاگ گیا تھا، جس کا علاج بھی چل رہا تھا۔ اکثر اپنے والدین سے لڑتا رہتا تھا، والدین کے ساتھ رہنا نہیں چاہتا تھا۔ کہتا تھا میرے والدین مجھے زہر دے کر مار دیں گے۔ اے ایم یو میں بی کام کا طالب علم تھا۔
مکان مالک نے مزید بتایا کہ اپنے والدین سے جھگڑے کے سبب اس نے دیر رات اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ علیگڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ پولیس کنٹرول روم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان نے اپنے والدین کا قتل کر کے خود کو کمرے میں بند کر لیا ہے۔ پولیس نے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Jammu Congress Office Murder Case کانگریس دفتر کے ملازم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پولیس نے پڑوسیوں سے پوچھا تو معلوم ہوا کہ ملزم کا اپنے والدین سے کئی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا جس کی وجہ سے واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details