ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں سیلاب کا پانی آجانے کی وجہ سے 19 ٹرینیں متاثر ہوئیں ہیں۔
مرادآباد: سیلاب کی وجہ سے 19 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا مرادآباد ریلوے ڈویژن کے سینیئر ڈی سی ایم سدھیر سنگھ نے بتایا کہ 'عزت نگر کے کاٹھ گودام اسٹیشن کے پاس ٹریک پر سیلاب کا پانی آگیا ہے، جسکے چلتے 19 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ مینٹیننس کا کام مسلسل جاری ہے۔'
ڈی سی ایم سدھیر سنگھ نے مزید کہا کہ 'پڑوسی ڈویژن عزت نگر سے میسج آیا ہے کہ 19 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا جا چکا ہے۔ ٹرینوں کے منسوخ ہوجانے کی وجہ سے مسافروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: ممبئی: رہائشی عمارت کی 19ویں منزل میں لگی آگ
واضح رہے کہ پہاڑی علاقوں میں ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے متعدد دریا کے آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کو سیلاب کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ سیلاب متاثر علاقہ کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔