پولیس حکام کے مطابق ایسے افراد کی نشان دہی کی جارہی ہے جن کی نوکریاں اس گینگ نے مختلف محکموں اور اداروں میں لگوائی۔ ان اداروں کی تلاش جاری ہے۔ نشاندہی کے بعد متعلقہ اداروں کو خط لکھا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق دہلی پولیس کی کانسٹیبل بھرتی امتحان میں پکڑے گئے سالور گینگ (Solver Gang) کی کمانڈ 3 افراد کے ہاتھ میں تھی۔
ایک ملزم روی کمار محکمہ انکم ٹیکس میں اسسٹنٹ سیکشن آفیسر کے عہدے پر تعینات ہے اور دوسرا ملزم اروند عرف نین وزارت داخلہ امور میں، جبکہ تیسرا ملزم دنیش پرجاپتی عرف جوگی جلد ہی اسی عہدے پر تقرری ہونی تھی۔