مرادآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسان کئی ماہ سے مسلسل دہلی سرحد پر احتجاج کررہے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت اس قوانین کو واپس لینے سے گریز کررہی ہے۔
اس تعلق سے آج ریاستی وزیر بھوپیندر سنگھ چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ کئی بار بات چیت کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اس کے بعد تینوں زرعی قوانین میں ترمیم کرنے سے لے کر ڈیڑھ سال تک اس قوانین کو ملتوی کرنے کی بھی بات رکھی لیکن کسی بھی بات پر مسئلے کا حل نہیں ہوسکا۔