اردو

urdu

ETV Bharat / state

'معاشرے کو جہیز سے متعلق بیدار کرنے کی ضرورت' - اردو نیوز مرادآباد

عائشہ نے اپنے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم سے پریشان ہو کر 25 فروری کو سابرمتی ندی میں کود کر خود کشی کر لی تھی جس کا ویڈیو بھی وائرل ہوا جس کے بعد جہیز ‏زیر بحث آ گیا۔

moradabad
moradabad

By

Published : Mar 4, 2021, 8:52 AM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی اراکین نے ای ٹی وی بھارت سے عائشہ کی خودکشی کو لے کر رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جہیز کے بارے میں بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی رکن فاطمہ مصباح نے کہا کہ جس طرح سے عائشہ نے سابرمتی ندی میں کود کر خودکشی اور اس کی وجہ جہیز تھی۔ ایسی نا جانے کتنی خواتین ہیں جن کا جہیز جیسی لعنت کی وجہ سے گھر برباد ہو جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی روشنی میں سماج کو بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اس جہیز کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے 19 فروری سے 28 فروری تک جہیز کے خلاف مہم چلائی گئی تھی اور ہماری اس مہم کا مقصد یہی تھا کہ جہیز کی لعنت کو ختم کیا جائے۔

فاطمہ مصباح نے کہا کہ شہروں میں اسلامک کاؤنسلنگ سینٹر کھولے جائیں، جہاں پر میاں بیوی کے ہوئے جھگڑوں کو شریعت کے حساب سے سلجھایا جاسکے۔

مزید پڑھیں:

عائشہ خودکشی معاملہ: عائشہ کے وکیل ظفر خان پٹھان سے خصوصی گفتگو

جی آئی او ممبر صادقہ ریاض نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ بنانا چاہیے اور جہیز کی اس لعنت کو ختم کرنا چاہیے۔ شادیوں میں جہیز نہ لیا جائے نہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details