ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں آج آئیڈیل ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کی زیر اہتمام ایک ’کلوتھ بینک‘ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم میرٹھ کے اس کلوتھ بینک کے ذریعہ غربا و مساکین کو سردیوں سے بچنے کے لیے کمبل تقسیم کیے گئے۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم اس کے ساتھ ہی ان کی ضرورت کے مطابق کلوتھ بینک کے ذریعے دوسرے کپڑے بھی مہیا کرائے جا رہے ہیں۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم مغربی اترپردیش میں سردی شباب پر ہے۔ کڑاکے کی اس سردی کے عالم میں غریب افراد کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم خاص کر غریبوں کے پاس گرم کپڑے نہ ہونے سے ان کو سردی کے موسم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم مزید پڑھیں:اے ایم یو صد سالہ تقریبات کے موقع پر مفت کمبل تقسیم
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم غریبوں کی فکر کو ذہن میں رکھ کر میرٹھ میں آئیڈیل ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے کلوتھ بینک میں کپڑے جمع کر غریبوں کو سردی سے بچانے کا کام کر رہے ہیں۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم اسی ضمن میں آج ان بے سہارا غریبوں کے درمیان کمبل بھی تقسیم کیے گئے۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم اس سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں وہ فری ایمبولینس سروسز اور غریبوں کے لیے چیری ٹیبل او پی ڈی کی بھی جلد شروعات کرنے جا رہے ہیں، تاکہ غریبوں کو سستا علاج فراہم کیا جا سکے ۔
غربا میں گرم کپڑوں کی تقسیم میرٹھ میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی اس سوسائٹی کے ذمہ داران کا منصوبہ ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ غریبوں کو بہتر علاج کے ساتھ ہی مفت ایمبولینس کے علاوہ ان کو مفت میں کھانا کھلانے کی بھی بات کہ رہے ہیں ۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فلاحی کاموں کو انجام دینے سے یقینی طور پر کورونا وبا کے اس ماحول میں غریب افراد کو بھی کچھ راحت مل سکتی ہے۔