اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: سماجی کارکنان نے فیس معافی کا مطالبہ کیا

بریلی میں طلباء کی فیس کو لیکر اسکول انتظامیہ اور والدین کے مابین تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسکول انتظامیہ کے تعلق سے یہ اطلاعات عام ہونے لگی ہیں کہ وہ والدین پر فیس ادا کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سماجی کارکنان نے ضلع کلیکٹریٹ پہنچکر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فیس معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی کارکنان نے فیس معافی کا مطالبہ کیا
سماجی کارکنان نے فیس معافی کا مطالبہ کیا

By

Published : Jun 13, 2020, 9:06 PM IST

شہر کے کئی والدین نے ڈسٹرکٹ انسپیکٹر آف اسکول یعنی ڈی آئی او ایس سے ملاقات کرکے شکایتی درخواست دی اور یہ الزام لگایا ہے کہ اسکول انتظامیہ انہیں مارک شیٹ دینے کے بہانے سے بلاتی ہے اور پھر فیس ادا کرنے کا ان پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اُنہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسکولوں سے رزلٹ لے جانے کے لیے موبائل پر میسیج بھیجکر بلایا جاتا ہے اور جب والدین اسکول پہنچتے ہیں تو انہیں فیس ادا کرنے کا دباؤ بنایا جاتا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران روزگار برباد ہو گیا ہے اور ہم لوگ فیس ادا کرنے سے بالکل قاصر ہیں۔

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں کاروبار بند ہونے کے بعد کنبہ کی پرورش کیسے کی جائے، لیکن پھر بھی اسکولوں کی انتظامیہ نہ صرف ٹیوشن فیس، بلکہ لائبریری، کمپیوٹر اور کھیلوں کی فیس بھی ادا کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

اسکولوں کے انتظامیہ کی من مانی کے خلاف شہر میں خواتین سماجی کارکنان نے ضلع کلیکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے والدین کو راحت دلانے میں اہم کردار ادا کریں۔

سماجی کارکن امالدہ پروین، مہناز خاتون، راشی پاراشری، انجنا سکسینا نے کہا کہ ڈی ایم کی صدارت میں منعقدہ فیس کمیٹی کی میٹنگ ہونے کے باوجود والدین کو کوئی راحت نہیں ہے۔ جبکہ لکھنؤ، دہلی اور غازی آباد میں کئی اسکولوں میں فیس معاف کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details