مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد میں واقع جن سیوا سیمتی ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے وزیراعظم کی ٹی بی سے پاک بھارت مہم میں تعاون کرتے ہوئے 20 مریضوں کو گود لیا۔ ادارے کی جانب سے مرادآباد میں واقع ضلع تپ دق مرکزمریضوں کے درمیان کھانا اور گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ تپ دق افسر ڈاکٹر این کے کوراچایا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی مرض سے بچنے کے لیے چند آسان نسخوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ NGO Distributes Food And Clothes Among TB Patients In Moradabad
انہوں نے کہا کہ کھانستے وقت منہ پر صاف کپڑا رکھیں، بلغم کو صحیح جگہ اور صحیح طریقے سے پھینکے۔ اس کے علاوہ علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کو اس بیماری پر مکمل طور پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ڈسٹرکٹ پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد جاوید نے کہا کہ ٹی بی کا مرض اب لاعلاج نہیں رہا۔ اگر کھانسی دو ہفتے سے زائد جاری رہے تو فوراً چیک کرائیں۔ ٹی بی کا علاج بالکل مفت ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں۔