میرٹھ میں سوشل جسٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے غرباء میں کمبل تقسیم میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں ایک مرتبہ پھر شدید سردی کا قہر جاری ہے۔ سرد لہروں کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔اسی کے مدنظر میرٹھ میں سماجی تنظیم سوشل جسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملی اور سماجی لوگوں کی مدد سے غریب اور ضرورت مند افراد کے درمیان شدید سردی کے پیش نظر ان کو کمبل تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر جمیعت علماء ہند کے ذمہ داران کے ہاتھوں غریبوں کو کمبل تقسیم کرائے۔ساتھ ہی ایسی اور سماجی تنظیموں کے اراکین سے بھی سردی کے موسم میں غرباء کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنے کی بات کہی
انہوں نے کہاکہ سماج میں ایسے بھی کئی لوگ ہیں جنہیں سردی کے موسم میں کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنی پڑتی ہے۔ان ہی لوگوں کو شدید سردی سے کو بچانے کی کوشش کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:'مدرسہ بورڈ کو کامل اور فاضل کو بی اے اور ایم اے کے مساوی کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں'
تنظیم کے اراکین کا کہنا ہے کہ وہ جو کمبل تقسیم کر رہے ہیں اس میں بغیر کسی تفریق کے سبھی مذاہب کے غرباء کو کمبل دیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ غرباء کے لیے نئے و پرانے کپڑوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ غرباء کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جا سکے۔