اترپردیش:میرٹھ میں سماجی تنظیم سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام ضلع کلکٹریٹ آفس پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی حکومت کی پالیسی کے تحت کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی جانے والی اشیاء پر جی ایس ٹی لگانے سے ناراض تنظیم کے کارکنان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کم کرنے لیے احتجاج کرتے ہوئے حکومت ہند کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔ SDPI Protest in Meerut
Protest Against Inflation: بڑھتی مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاج - اشیائے ضروریہ پر ٹیکس
اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لگائے جانے کے خلاف میرٹھ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ Protest Against Inflation in Meerut
اقتصادی مندی میں مہنگائی نے پہلے ہی عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے، ایسے میں روزمرہ میں کھانے پینے میں استعمال ہونے والی اشیاء پر اب جی ایس ٹی کی مار نے متوسط اور غریب کلاس کی جیب پر بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اشیائے ضروریہ پر ٹیکس میں اضافے کے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی کے تحت میرٹھ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے حکومت کی اقتصادی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اضافی ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے اور اشیائے ضروریہ پر لگے ٹیکس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ملک میں اقتصادی مندی کے باوجود حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لگائے جانے سے ناراض مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ایسے میں حکومت کو بھی عوام کی پریشانی کا خیال رکھ کر اس طرح کی پالیسی تیار کرنی ہوگی تاکہ عوام کو ٹیکس کے ساتھ مہنگائی سے بھی نجات مل سکیں۔