اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں 3,376 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں صرف 45 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں ابتک کورونا سے 50 ہزار مریض صحتیاب
دارالحکومت لکھنؤ میں 56,653 مثبت کیسز ہیں جبکہ 755 لوگوں کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے مثبت کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، وہیں مریض ڈسچارج زیادہ ہو رہے ہیں۔
لکھنؤ میں ابتک کورونا سے 50 ہزار مریض صحتیاب
لکھنؤ میں آج 403 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 8 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 56,653 ہے ابتک 50,412 صحتیاب ہوئے اور 755 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں فعال کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 5,489 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم نکل رہے ہیں۔