ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں جمعیت العلماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کی سربراہی میں صوبائی صدر مولانا اشہد رشیدی، مظفرنگر جمعیت العلماء ہند کے نائب صدر حاجی عزیز الرحمٰن اور ضلع یونٹ نے مل کر ضلع مظفر نگر میں تقریباً دو مہینے سے زائد عرصہ سے جمعیت العلماء ہند کی ممبر سازی مہم چلائی ہوئی ہے۔
مظفر نگر: جمعیت العلماء ہند کی ممبر سازی مہم میں اب تک 4 لاکھ ممبران شامل جس میں اب تک تقریباً چار لاکھ سے زائد ممبران اس ممبر سازی مہم کا حصہ بن چکے ہیں اس ممبر سازی مہم میں ابتدائی رقم دو روپے کی رکھی گئی ہے۔ جمعیت العلماء ہند کی جانب سے چلائی گئی اس ممبر سازی مہم کو لے کر عوام میں بھی خوشی کا ماحول ہے۔
اس سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے مظفر نگر جمعیت العلماء ہند کے نائب صدر حاجی عزیزالرحمٰن نے بتایا کہ 'جمعیت العلماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کی سربراہی میں ممبر سازی کی مہم پورے ملک میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالرزاق جمعیت العلماء احمدآباد کے نئے جنرل سکریٹری
انہوں نے بتایا کہ 'اس مہم میں مظفرنگر یونٹ میں اب تک چار لاکھ سے زائد ممبران کو ممبر شپ کارڈ تقسیم کیا گیا ہے عوام میں اس ممبر سازی مہم کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔'