ریاست اترپردیش میں سہارنپور کے گنگو علاقے میں پولیس نے چیکنگ کے دوران اسمیک تسکری کرنے والے 7 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے پاس سے بھاری تعداد میں اسمیک اور 8 لاکھ 95 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی دنیش کمار کے مطابق ضلع میں اسمیک تشکری کرنے والے افراد کے لئے گزشتہ دنوں ایک اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے جو سہارنپور کے گنگوہ کے گھلا پڑا گاؤں کے پاس روزانہ کی طرح چیکنگ کر رہی تھی۔