اترپردیش کے نوئیدا ڈی این ڈی بارڈر پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گزشتہ رات گرمجوشی سے استقبال Smriti Irani warmly welcomed in Noida کیا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کی رات گریٹر نوئیڈا کے ایکسپو مارٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی شرکت کرنے پہنچی Smriti Irani warmly welcomed in Noida تھیں۔
اس دوران بی جے پی کے رہنما ڈاکٹر مہیش شرما، نوئیڈا مہا نگر صدر منوج گپتا کے علاوہ پارٹی کے دیگر خواتین کارکنان نے اسمرتی ایرانی سے ملاقات کی اور پھول مالا پہنا کر ان کا استقبال Union Minister Asmarti Irani کیا۔
مزید پڑھیں:
اس موقع سے اسمرتی ایرانی نے بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اتر پردیش میں ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اقتدار میں آگئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بی جے پی کے دور میں خواتین سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔ میں ایک عورت کے طور پر یہ بتاسکتی ہوں کہ اس وقت اتر پردیش میں خواتین کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔