اردو

urdu

ETV Bharat / state

Smartphones Distributed to ASHA Workers: نوئیڈا کے آشا ورکرز میں اسمارٹ فون تقسیم - Community Health Center in Noida

قومی صحت مشن کے تحت موبائل فون پر صحت سے متعلق متعدد اسکیمز کو چلائے جارہے ہیں اس کے حوالے سے آج 41 آشا ورکروں کے درمیان اسمارٹ فون تقسیم Smartphones Distributed to ASHA Workers کیا گیا۔

نوئیڈا کے آشا ورکرز میں اسمارٹ فون تقسیم
نوئیڈا کے آشا ورکرز میں اسمارٹ فون تقسیم

By

Published : Dec 31, 2021, 9:15 PM IST

اتر پردیش میں نوئیڈا کے بسرکھ میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) میں آج ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلع کے 41 آشا ورکروں کے درمیان اسمارٹ فون تقسیم Smartphones Distributed to ASHA Workers کیا گیا۔


اس ضمن میں نوئیڈا کے ضلع پروگرام منیجر منجیت کمار نے بتایا کہ قومی صحت مشن کے تحت موبائل فون پر صحت سے متعلق متعدد اسکیمز کو چلایا جارہا ہے۔ رفتہ رفتہ تمام کام کو پیپر لیس کرنے کا منصوبہ ہے۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے ایم ایل سی سری چند شرما اور محکمہ صحت کے افسران نے آشا کارکنوں میں کو فون تقسیم کیا اور کہا کہ اسمارٹ فون کی دستیابی سے آشا کارکنوں کو کام کرنے میں آسانی ہوگی۔ تمام اندراجات اب موبائل فون میں انسٹال ایپلی کیشن کے ذریعے آشا کارکن کریں گی۔

مزید پڑھیں:


منجیت کمار نے بتایا کہ جمعہ کو اربن پرائمری ہیلتھ سنٹر سورج پور کے 17 اور سرف آباد کے تین آشا ورکروں کو اسمارٹ فون دیے گئے۔ اس کے علاوہ سی ایچ سی بسرکھ کی 21 آشا ورکروں کو بھی فون دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں شہری اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والی تمام آشا کارکنوں کو فون دیا جائے گا۔ 340 آشا ورکرس کو ابھی فون دیے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details