اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aparna Yadav Meeting in Barabanki: اپرنا یادو کی میٹنگ میں اکھلیش یادو زندہ باد کے نارے لگے - بارہ بنکی میں دو انتخابی میٹنگ

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی Samajwadi Party in Barabanki کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اروند موریہ کے لئے دو انتخابی میٹنگ Aparna Yadav Meeting in Barabanki کی۔ اس دوران ان کی پہلی میٹنگ میں اکھلیش یادو زندہ باد کے نعرے لگے۔ حالات یہاں تک ہو گئے کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا۔

Aparna Yadav Meeting in Barabanki: اپرنا یادو کی میٹنگ میں اکھلیش یادو زندہ باد کے نارے لگے
Aparna Yadav Meeting in Barabanki: اپرنا یادو کی میٹنگ میں اکھلیش یادو زندہ باد کے نارے لگے

By

Published : Feb 4, 2022, 10:32 PM IST

در اصل بارہ بنکی صدر اسمبلی نشست میں جمعرات کو اپرنا یادو کے دو انتخابی میٹنگ تھی۔ پہلی میٹنگ موتھری گاؤں میں تھی، یہاں جب اپرنا یادو ڈائیس پر پہونچی تو کچھ لوگوں نے اکھلیش یادو زندہ باد کے نعرے Akhilesh Yadav Zindabad Shouted in Aparna Yadav لگانے شروع کر دیے۔ الزام یہ بھی کہ ان لوگوں نے سیاہ جھنڈے اور مرداباد کے بھی نعرے لگائے۔

Aparna Yadav Meeting in Barabanki: اپرنا یادو کی میٹنگ میں اکھلیش یادو زندہ باد کے نارے لگے

اس معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس کے بعد اپرنا یادو کی دوسری انتخابی میٹنگ کھجور گاؤں میں ہوئی۔ یہاں انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے پہلی میٹنگ میں ہوئے ہنگامے کا جواب دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے لئے علاقائی رکن اسمبلی دھرمراج یادو عرف سریش یادو کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ وہ شیرنی ہیں اور کسی سے خوف نہیں کھاتی ہیں۔ Aparna Yadav Meeting in Barabanki

وہیں بارہ بنکی کے جاموواسی گاؤں میں ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اپرنا یادو سے جب ای ٹی وی بھارت نے سوال کیا کہ وہ اکھلیش یادو اور یوگی کے کاموں کو کتنے نمبر دیں گی؟، اپرنا یادو نے کہا کہ وہ کوئی پرنسپل نہیں ہیں کہ سب کو نمبر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: Aparna Yadav joins BJP: ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو بی جے پی میں شامل

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ عوام کی ترقی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشاں رہتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے ترقی کے کام کئے ہیں، جن کی اگر گنتی شروع کی جائے تو وقت کم پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کاموں کا موازنہ عوام کو کرنا چاہیے۔ اپوزیشن ہمیشہ منفی سوچتا ہے۔ اس لیے وہ حکومت کی ناکامیوں کو بتاتا ہے۔ Aparna Yadav Meeting in Barabanki

ABOUT THE AUTHOR

...view details