مرادآباد:کانوڑ یاتریوں کا گنگا جل لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران ریاست اترپردیش میں ہندو مسلم ایکتا کی ایک زبردست مثال دیکھنے کو ملی۔ ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں کانوڑ یاترا کے دوران وندے ماترم اور تکبیر کے نعرے بلند کیے گیے۔ ضلع سنبھل کے بھجوی علاقے میں کانوڑ یاتری تقریبا 140 فٹ ترنگے کے ساتھ ڈی جے بھجاتے ہوئے جارہے تھے جس میں وندے ماترم نعرۂ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگ رہے تھے۔
Vande Mataram and Takbeer slogan in Yatra: کانوڑ یاترا میں نعرۂ تکبیر اور وندے ماترم کی گونج - وندے ماترم اور تکبیر کے نعرے بلند کیے
اترپردیش میں کانوڑ یاترا کے دروان مختلف مقامات پر ہندو مسلم بھائی چارہ دیکھنے کو ملا۔ وہیں متعدد مقامات پر مسلم تنظیموں کی جانب سے یاتریوں کا استقبال کیا گیا، ساتھ ہی ان کے لیے کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے گئے۔ Vande Mataram and Takbeer slogan in Yatra
کانوڑ یاترا میں وندے ماترم اور نعرے تکبیر کی گونج