اردو

urdu

ETV Bharat / state

Republic Day اے ایم یو میں یوم جمہوریہ کے موقع پر نعرۂ تکبیر کی مبینہ نعرے بازی - پراکٹر وسیم علی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ Allah hu Abar Slogans In AMU

علی گڑھ پولیس
علی گڑھ پولیس

By

Published : Jan 27, 2023, 7:31 AM IST

اے ایم یو میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبینہ نعرے بازی

علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے اختتام کے بعد یونیورسٹی میں ایک طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر مذہبی نعرہ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد این سی سی کے کسی طالب علم نے مبینہ طور پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کے بعد اے بی وی پی اور بی جے پی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ علی گڑھ پولیس نے بھی اس واقعہ کا نوٹس میں لیا ہے۔ اسی کے ساتھ اے ایم یو انتظامیہ ویڈیو کی جانچ اور طالب علم کی شناخت کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر وسیم علی نے کہا کہ کیمپس میں یوم جمہوریہ کی تقریب بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 سالوں میں ایسا واقعہ (مذہبی نعرہ لگانے کا) کبھی منظر عام پر نہیں آیا کہ کسی شرارتی طالب علم نے ایسی شرارت کی ہو۔ یونیورسٹی اس واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

پراکٹر وسیم علی نے بتایا کہ تقریب کے اختتام کے بعد لوگ پنڈال سے نکل چکے تھے۔ اسی وقت ایل طالب علم نے مبینہ طور پر نعرے بازی کی۔ انہوں نے بتایا کہ نعرہ لگانے والے طالب علم کی شناخت نہیں ہوئی ہے، جلد ہی اس کی شناخت کرلی جائے گی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی سٹی کلدیپ گناوت نے بتایا کہ اے ایم یو کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں این سی سی کے طلباء نعرے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تناظر میں یونیورسٹی انتظامیہ کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی لیڈروں نے اے ایم یو میں اللہ ہو اکبر کے نعروں کے خلاف احتجاج درج کرایا ہے۔ اے بی وی پی کے یوگیندر ورما نے ویڈیو ٹویٹ کر کے سی ایم او آفس اور پی ایم او آفس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے سابق میڈیا انچارج نشیتھ شرما نے علی گڑھ کے ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی اور یونیورسٹی انتظامیہ سے ٹویٹ کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Republic Day 3023 مدرسہ کے طلبہ نے آئین ہند کو یاد کرکے یوم جمہوریہ منایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details