پریاگ راج: شہ زور لیڈر و سابق ایم اپی عتیق احمد کے وکیل وجئے مشرا کوپولیس نے امیش پال قتل معاملے میں لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ پریاگ راج کے ڈی سی پی دیپک بھوکر نے اتوار کو بتایا کہ دھومن گنج پولیس کے ذریعہ امیش پال قتل میں مطلوب ملزم وکیل وجئے مشرا کی گرفتاری لکھنؤ سے کی گئی ہے۔ وجئے مشرا پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان پریاگ راج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امیش پال قتل میں302 اور دیگر تعزیرات کی متعلقہ دفعات سمیت ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کی بھی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: NPE 2020 اے ایم یو میں ’اکھل بھارتیہ شکشا سماگم‘ کی لائیو اسٹریمنگ