اعظم گڑھ: اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گھاگھرا ندی کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں گھاگھرا ندی کے پانی سے رنگ ڈیم کی کٹائی کی وجہ سے تقریباً 65 دیہات کے سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ اعظم گڑھ ضلع انتظامیہ کے مطابق ضلع کی سگڑی تحصیل کے دیورانچل میں بہنے والی گھاگھرا ندی کے پانی کی سطح نے گزشتہ 24 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گھاگھرا ندی خطرے کے مقام سے 1.91 میٹر اوپر بہہ رہی ہے۔ ghaghara river Water Enter in Villages
مہولا سے حیدرآباد تک ڈیم میں کئی مقامات پر پانی کے رساؤ کی اطلاع مل رہی ہے۔ وہیں چھتونی گاوں کے قریب ندی کا پانی باندھ کے برابر بہنے سے گاؤں والے خوفزدہ ہیں۔ مہولا گڑھوال کے قریب تیز بہاؤکی وجہ سے رنگ ڈیم کا بڑا حصہ کٹ گیا ہے۔ لیکیج کو روکنے کے لیے پوری انتظامی مشینری کو اتار دیا گیا جب کہ گاؤں والے بھی تعاون کر رہے ہیں۔