اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tricolor in Madrassa Jamia Madniya مدرسہ جامعہ مدنیہ میرٹھ میں ساٹھ فٹ اونچا ترنگا

میرٹھ کے مدرسہ جامعہ مدنیہ میں مکمل طور پر 60 فٹ اونچا ترنگا تنصیب کیا گیا اور ترنگا ریلی نکال کر ہر گھر ترنگا مہم کے تئیں عوام کو بیدار کیا گیا۔ Tricolour at Madarsa Jamia Madnia Meerut

مدرسہ جامعہ مدنیہ میرٹھ میں ساٹھ فٹ اونچا ترنگا
مدرسہ جامعہ مدنیہ میرٹھ میں ساٹھ فٹ اونچا ترنگا

By

Published : Aug 14, 2022, 5:08 PM IST

میرٹھ:آزادی کی 75وی سالگرہ کے موقع پر آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت اس سال خصوصی تقریبات کے ساتھ ہر گھر ترنگا مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے اس مہم کے تحت جہاں سرکاری دفاتر محکموں اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ گھروں پر ترنگا لہرایا جائے گا وہیں آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت مدارس میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Sixty feet high Tricolour at Madarsa Jamia Madnia Meerut

مدرسہ جامعہ مدنیہ میرٹھ میں ساٹھ فٹ اونچا ترنگا

یہ بھی پڑھیں:

اسی سلسلے میں آج میرٹھ میں مدرسہ جامعہ مدنیہ میں ترنگا تنصیب کا انعقاد کیا گیا۔ آزادی کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر مدرسے میں مستقل طور پر ترنگا نصب کیا گیا اور مدرسے کے بچوں نے مجاہدین آزادی کی قربانی دینے والے شہیدوں کے نام کے بینر اور تختیاں ہاتھوں میں لےکر ترنگا ریلی نکالی اور ہر گھر ترنگا مہم کے لیے لوگوں کو بیدار کیا۔ اس موقع پر ضلع اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ترنگا تنصیب میں شرکت کی اور جھنڈی دکھا کر ترنگا ریلی کو روانہ کیا۔

مدرسہ جامعہ مدنیہ میرٹھ میں ساٹھ فٹ اونچا ترنگا
مدرسہ جامعہ مدنیہ میرٹھ میں ساٹھ فٹ اونچا ترنگا
میرٹھ میں مدرسہ جامعہ مدنیہ میں ترنگا تنصیب کے جلسے میں مدارس کے طلباء کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی اور ترنگا ریلی میں علماء کرام کی قربانیوں کی تختیاں ہاتھوں میں لیکر ملک کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کو بھی یاد کیا گیا. ریلی کا مقصد جہاں ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانا ہے وہیں ملک میں قومی ایکتا کو مضبوط بنانا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details