اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: سلینڈر پھٹنے سے نصف درجن مزدور زخمی

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا کے سیکٹر4 کی عمارت نمبر اے 103 کے انڈیا انٹر نیشنل ہاوس لمیٹڈ میں سلینڈر پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی ۔

Breaking News

By

Published : Feb 10, 2021, 2:00 PM IST

اس کی وجہ سے لگ بھگ نصف درجن کارکنان زخمی ہوگئے۔

جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

تاہم محکمہ فائر اور پولیس کی گاڑیوں نے مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سیکٹر -20 علاقے کے اس کمپنی میں بھٹی کے پاس رکھا ایک سلینڈر گرم ہوکر اچانک پھٹ گیا۔جس کی زد میں آکر یک بعد دیگرے تین سلینڈر پھٹ گئے۔

اس واقعے میں کمپنی میں کام کرنے والے ملازم ، شمبھو ، روی کمار ، محمد ندیم ، بال کشن ، اندر دیو وغیرہ جھلس گئے۔

مزید پڑھیں:نوئیڈا: ریڈی میڈ گارمنٹس کی فیکٹری میں آتشزدگی

اس کے بعد آگ کی زد میں کمپنی بھی آگئ۔

انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے 12 فائر فائٹنگ کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

زخمی ملازمین کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details