اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی دستاویز کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے والے ٹیچر معطل

ضلع بستی میں اِن ٹیچروں سے تنخواہ کے طور پر دی گئی 2 کروڑ 68 لاکھ 64 ہزار 108 روپے کی رقم ریکوری کے طور پر وصول کی جائے گی۔

image
image

By

Published : Jul 23, 2020, 4:59 PM IST

اترپردیش کے ضلع بستی میں دوسرے کے نام پر خود ساختہ جعلی دستاویزات پیش کر کے بیسک ایجوکیشن کونسل کے اسکولوں میں ٹیچر کی نوکری کرنے والے چھ ٹیچروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں کچھ ٹیچر غیر قانونی طریقے سے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر نوکری کر رہے تھے۔ جانچ میں ان کے سرٹیفکٹ فرضی پائے گئے جس کے بعد سبھی خاطی ٹیچروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

فرضی ٹیچر کے طور پر معطل ہونے والوں میں ستیش پرساد، وپن کمار، پرینکا چودھری (پرنسپل)، دھرو نارائن، مالتی پانڈے اور رانا پرتاپ سنگھ شامل ہیں۔

ان فرضی ٹیچروں سے تنخواہ کے طور پر دی گئی دو کروڑ 68 لاکھ 64 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم کی ریکوری کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

آفیشیل ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد اب ضلع بستی کے تمام ٹیچروں کے دستاویزات کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details