متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے سریر تھانہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی جوائنٹ ٹیم کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش اور اس کے دیگر چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دیہات ترگن بشین نے آج بتایا کہ مخبر کیا طلاع پر یمنا ایکسپریس وے پر ہفتہ کی رات سریر تھانے کی پولیس اور ایس ٹی ایف کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں 50ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو اس کے چار ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ مڈھ بھیڑ میں انعامی شاطر بدمعاش امروہہ باشندہ بگا عرف منا اور امروہہ باشندہ اس کے چار ساتھیوں قادر، اقبال عرف جاوا، کریم خان عرف سہیل اور کلیم عرف ماس کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مڈھ بھیڑ میں انعامی بدمعاش بگا کے پیر میں گولی لگی ہے اور اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کے قبضے سے تین طمنچہ 315بور، و چار زندہ کارتوس اور دوکھوکھے کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔یہ سبھی لوٹ، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم ہیں۔ انعامی بدمعاش بگا پر ڈکیتی، گینگسٹر ایکٹ، چوری وغیرہ سے متعلق 14مقدمے جونپور ، لکھنؤ، فتح پور، امبیڈکر نگر، الہ آباد وغیرہ میں درج ہیں۔ ملزمین کے جرائم کی ہشٹری کی مزید جانکاریاں حاصل کی جارہی ہیں۔