سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اتوار کو دن بھر گھنے کہرے اور دھندھ کے چھائے رہنے سے مین سڑکوں پر صبح سے دوپہر تک حد نظر 100میٹر سے کم ہونے کی وجہ سے الگ الگ مقامات پر ہوئے سڑک حادثات میں ایک طالبہ سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔Six Die in Two Separate Road Accidents in Saharanpur
ضلع کے دیوبند، فتح پور اور بڑگاؤں تھانہ علاقے میں سڑک حادثات میں طالبہ سمیت چھ افراد کی جانیں چلی گئیں اور کئی زخمی ہوگئے۔کارگزار ایس پی(دیہات)ابھیمینیو مانگلک نے اس حادثات کی تصدیق کی ہے۔
ابھیمینیو مانگلک کے مطابق ضلع کے تھانہ فتح پور میں آج صبح قصبہ چھٹمل پور میں ہنومان مندر کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں موہر پال(51)باشندہ ڈاڈا پٹی تھانہ بھگوان پور ہریدوار کی موت ہوگئی۔فتح پور تھانہ انچارج پرمود راوت کے مطابق دوسرا سڑک حادثہ آج دوپہر کلسیا سڑک پر پیش آیا۔ جہاں مظفر آباد پولیس چوکی کے تحت گاؤں شیکھ پور مجاہر پور باشندہ مہتاب(55)ولد غلفام کی بائیک کسی نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے حادثے کی شکار ہوگئی اور اس کی موقع پر موت ہوگئی۔
دیوبند کوتوالی علاقے سے سہارنپور۔ دیوبند نیشنل ہائی وے پر ساکھن نہر کے نزدیک اتوار صبح 11بجے48سالہ پوسٹ مین دنیش تیاگی ولد جئے پرکاش تیاگی باشندہ گاؤں ساکھن کھرد کی بائی کسی گاڑی کی زد میں آکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں دنیش تیاگی اور 26سال ان کی بھتیجی مونی تیاگی بنت اجمیر تیاگی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔دونوں کو دیوبند سی ایچ سی لایاگیا۔ جہاں پوسٹ مین دنیش تیاگی کی موت ہوگئی۔ان کی بھتیجی کو ہائر سنٹر ریفر کردیا گیا۔پولیس انسپکٹر ہری نارائن سنگھ نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ ماٹم کے لئے بھیج دیا گیا اور نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔