دیوریا: ریاست اتر پردیش کے ضلع دیوریا کے گوری بازار علاقے میں پیر کی رات دیر گئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ چار لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ نجی بس اور بولیرو کے درمیان آمنے سامنے تصادم کے باعث پیش آیا۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بولیرو سوار گوری بازار کے ریشری گاؤں سے تلک تقریب سے واپس آ رہے تھے۔ وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ Six killed in road accident in Deoria
Road Accident in Deoria: دیوریا میں بس اور بولیرو کا تصادم، چھ افراد ہلاک - دیوریا سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
ضلع دیوریا میں پیر کی رات بس اور بولیرو کے درمیان ہوئے تصادم میں 6 افراد ہلاک جب کہ 4 دیگر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Road Accident in Deoria
ضلع کے کسیا تھانہ علاقہ کے کوہڑا گاؤں کے رویندر تیواری کی بیٹی کا تلک رودر پور کے ریشری گاؤں میں اندردیو دوبے کے گھر آئی تھی۔ پیر کی رات تلک کی تقریب کے بعد سبھی بولیرو سے کشی نگر واپس آرہے تھے۔ رودر پور-گوری بازار روڈ پر اندو پور کالی مندر کے سامنے بولیرو تیز رفتاری سے گورکھپور کی طرف سے آنے والی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ بولیرو کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم کے بعد بس بھی الٹ گئی۔ اس حادثہ میں رام پرکاش سنگھ (65)، وشسٹھ سنگھ (45) انکور پانڈے (18) سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔
وہیں بولیرو میں سوار دو افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔ اس حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں اور ان تمام کو ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہا ان کا علاج جاری ہے۔ موقع پر پہنچے ضلع مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'ایک پرائیویٹ بس اور بولیرو کے درمیان تصادم ہوا۔ جس میں 6 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 4 افراد شدید زخمی ہیں۔ جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'