اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: سڑک حادثے میں 6 افراد ہلاک، متعدد مسافر زخمی - سڑک پر پولیس کے ذریعے چیکنگ

اترپردیش کے مرادآباد میں دہلی۔لکھنؤ نیشنل ہائی وے نمبر 9 پر تھانہ پارک بڑا علاقے میں بس اور مہندرا منی ٹرک میں تصادم کے سبب 6 ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

Moradabad road accident
Moradabad road accident

By

Published : Jun 28, 2021, 5:28 PM IST

سڑک حادثہ اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی 6 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک درجن سے زائد زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

مرادآباد سڑک حادثہ

بتایا جا رہا ہے کی سڑک پر پولیس کے ذریعے چیکنگ کی جا رہی تھی اسی دوران پنجاب سے اترپردیش کے پیلی بھیت جا رہی ایک منی ٹرک کو روک کر اس کی چیکنگ کی جارہی تھی اسی دوران ہماچل سے سیتاپور جا رہی ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس کو بھی پولیس نے رُکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد بس بے قابو ہوگئی اور اس نے منی ٹرک کو ٹکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہلکی بارش میں ہی وکاس بھون پانی پانی

اس خوفناک حادثے میں بس میں سوار پانچ مسافر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک درجن سے زیادہ مسافر شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کی اس حادثے میں ایک پولیس ملازم کی بھی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details