ریاست اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے غورا چوراہے کے علاقے میں بابا صاحب امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچانے اور دلت سماج کو ذات پات پر مبنی گالیاں دینے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ رتنپور گاؤں میں واقع بدھ ویہار نامی پوجا کے مقام پر لگی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی کو منہدم کرنے اور منع کرنے پر ذات پر مبنی گالیاں دینے کے معاملے میں پولیس نے رمیش کشیپ، رام اوتار سمیت چھ ملزموں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔