اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور سابق مرکزی وزیر شری ہریش راوت نے نوئیڈا میں اپنے مختصر قیام کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ پولیس حکومت کی اشارے پر ایک فریق کا رول ادا کر رہی ہے اور ایک طبقے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا رہا ہے، لا اینڈ آرڈر کی اس بگڑتی ہوئی صورتحال نے امن پسند شہریوں، دکانداروں، تاجروں اور صنعتکاروں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
اتر پردیش میں لا اینڈ آرڈر کی حالت انتہائی افسوس ناک اتر پردیش میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، ہر روز خواتین کے ساتھ لوٹ،جنسی زیادتی جیسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں لیکن ریاست کی بی جے پی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہا ہے،
راوت نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی عوام دشمن مخالف پالیسیوں کا مقابلہ کریں، یہ حکومت جھوٹے وعدوں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے جبکہ ریاست کی بی جے حکومت اپنی قصیدہ گوئی میں مست اور ملک کے لوگ مہنگائی سے دوچار ہیں۔