اردو

urdu

ETV Bharat / state

Husband Kills Wife and Chopped body in Pieces شردھا والکر قتل جیسا معاملہ اتر پردیش میں بھی - شردھا والکر کے قتل جیسا معاملہ

اتر پردیش کے سیتاپور میں شردھا والکر کے قتل جیسا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص نے بیوی کے ٹکڑے کرکے اسے مختلف مقامات پر پھینک دیا تھا۔ Shraddha Walker Like Murder in UP

Husband Kills Wife and Chopped body in Pieces
شردھا والکر کے قتل جیسا معاملہ

By

Published : Nov 23, 2022, 1:28 PM IST

سیتا پور: اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں قتل کا ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جو دہلی میں ہونے والے شردھا والکر کے قتل سے ملتا جلتا ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر اس کی لاش کو دوست کی مدد سے لاش کو مختلف مقامات پر پھینکنے سے پہلے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے۔ اتر پردیش پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت پنکج موریہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کی بیوی کی لاش 8 نومبر کو ملی تھی۔ اس وردات میں پولیس نے ملزم کی مدد کرنے والے اس کے دوست کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ Man Cut Wife's Body into Pieces in Uttar Pradesh

تفصیلات کے مطابق پنکج موریہ کی شادی بارہ بنکی کی جیوتی سے 10 سال پہلے ہوئی تھی۔ حال ہی میں اس سے جیوتی پر بے وفائی کرنے کا شبہ ہوا اور اسے جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔ سیتا پور کے ایس پی جی سشیل چندر بھان نے بتایا کہ 8 نومبر کو رام پور کلاں پولیس اسٹیشن کے تحت گلہریا گاؤں کے ایک کھیت سے ایک خاتون کے جسم کے اعضاء برآمد ہوئے۔ بعد میں یہ اعضاء جیوتی کے ثابت ہوئے۔

ایس پی نے مزید کہاکہ 'پولیس نے کھیت سے خاتون کا جسم، کٹا ہوا دائیں ہاتھ اور ٹانگیں برآمد کیں۔ فارینسک ماہرین نے بتایا کہ جسم کے اعضاء کسی خاتون کے ہیں لیکن ہمیں اس کی شناخت کا پتہ لگانا ہے۔ کچھ دنوں بعد جب ایک خاتون کا مسخ شدہ چہرہ برآمد ہوا تو پولیس نے خاکہ بنانے کے لیے ماہرین کو بلایا جس کی کاپیاں بارہ بنکی، سیتا پور، ہردوئی، رائے بریلی، لکھنؤ اور سلطان پور میں تقسیم کی گئیں تاکہ خاتون کی شناخت معلوم کی جا سکے۔

سدھولی کے سرکل آفیسر یدھویندر یادو نے کہا کہ 'کچھ دنوں کے بعد بارہ بنکی کی مالتی سنگھ، جس نے متوفی کی ماں ہونے کا دعویٰ کیا، ہم سے رابطہ کیا۔ جب ہم نے لاش سے برآمد ہونے والے اس کے کپڑے دکھائے تو اس نے فوراً ان کی شناخت جیوتی کے طور پر کی جس کے بعد ہم نے 20 نومبر کو اس کے شوہر پنکج کا پتہ لگایا لاپتہ تھا۔ جب پنکج سے اس کی بیوی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اس کی گمشدگی کی کوئی معقول وجہ نہیں بتا سکا۔ پوچھ گچھ کے دوران پنکج نے بیوی قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ منگل کو پولیس کی ایک ٹیم نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر خون آلود کپڑے اور ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا جس کے بعد اسے باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا۔ پنکج نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک میڈیکل اسٹور پر کام کرتا تھا اور رات دیر گئے گھر لوٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق پنکج نے کہا کہ 'مجھے پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ جیوتی کو اکثر مردوں کے ساتھ دیکھا جاتا تھا اور وہ منشیات بھی لینے لگی تھی۔ میں نے اس کے گھر والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی اس تعلق سے لاعلم تھے۔ پنکج نے مزید کہا کہ 8 نومبر کی رات جھگڑے کے بعد اس نے جیوتی کو قتل کر دیا اور اپنے دوست دجن پاسی کی مدد سے اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کر دیے۔ لاش کے ٹکڑے گھر سے سات کلومیٹر دور کھیت میں پھینکے گئے تھے۔ پنکج نے جرم کو انجام دینے سے پہلے اپنی دو بیٹیوں اور بیٹے کو اپنے چچا کے پاس بھیج دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details