کانپور:ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں ہوئے 1984 سکھ مخالف فسادات معاملے میں ایس آئی ٹی کی ٹیم نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ایس آئی ٹی کے افسر بالیندو بھوشن سنگھ نے بدھ کو اس کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا، ان میں سیوا گرام کالونی دادا نگر کے رہنے والے سلیم اور منا شُکل شامل ہیں۔ Kanpur Anti Sikh riots Case
ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں 34 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ کل 94 ملزمین کو گرفتار کرنا تھا، ان میں سے 22 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اب تک 72 میں سے 32 ملزمین گرفتار کیے جاچکے ہیں، جب کہ 40 افراد کی گرفتاری باقی ہے۔ Kanpur Sikh riots case