ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کرن نیر نے بتایا کہ ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کالونی کے رہنے والے پنکج یادو نے دیر رات گھریلو جھگڑے کے دوران اشتعال میں آکر اپنی بھابھی رینو یادو پر دھار دار ہتھیار سے وار کرکے اسے قتل کر دیا۔ بیچ بچاؤ کے لیے آئی اس کی ماں، دو بھتیجوں آیوش اور انوبھو اور پڑوسی راج ناتھ شکلا پر بھی حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔
گونڈا: دیور کے ہاتھوں بھابھی کا قتل - ملزم ذہنی دباؤ میں تھا۔ پولیس سبھی پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے
اترپردیش کے گونڈا کوتوالی علاقے میں ایک نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے دوران دھار دار ہتھیار سے اپنی بھابھی کو قتل کر دیا۔ اس دوران اس نے دو بھتیجوں اور ماں سمیت چار کو زخمی کر دیا۔
گونڈا میں دیور کے ہاتھوں بھابھی کا قتل
انہوں نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چار ٹیمیں لگائی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم ذہنی دباؤ میں تھا۔ پولیس سبھی پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے۔