اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم سرسید پر کتابوں اور تصاویر کی نمائش - پروفیسر طارق منصور، یونیورسٹی ووائس چانسلر

سر سید احمد کے یوم پیدائش پر علی گڑھ میں واقع 'سرسید ہاؤس' میں کتابوں اور تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

یوم سرسید پر کتابوں اور تصویروں کی نمائش

By

Published : Oct 17, 2019, 2:32 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد کے 202 ویں یوم پیدائش پر 'سرسید ہاؤس' میں سرسید کی کتابوں اور تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

یوم سرسید پر کتابوں اور تصویروں کی نمائش

نمائش کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا، سرسید سید کی کتابوں اور تصویروں کی نمائش کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کی قدیم تصویر کی نمائش بھی کی گئی۔

سرسید کا استعمال کردہ صوفہ اور میز

سرسید کی لکھی ہوئی اور سرسید پر لکھی گئی اردو، انگلش، عربی اور دیگر زبانوں میں کی کتابوں کی نمائش بھی کی گئی۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید نے بتایا سرسید احمد خاں کی یوم پیدائش نہ صرف علیگڑھ، میں بلکہ ملک سمیت پوری دنیا میں منائی جاتی ہے، سرسید سید احمد خاں کی یوم پیدائش منانے کا مقصد سرسید کی بتائی ہوئی باتوں کو دوبارہ یاد کرنا اور اپنی زندگی میں لانے کی کوشش کرنا ہے۔

سرسید احمد خان کی دستخط کچھ اس انداز کی ہوا کرتی تھی

سرسید نے آج سے 150 برس قبل کہا تھا 'مسلمان کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں سائنس ہو، جبکہ سر پہ لاالہ الااللہ کا تاج ہو۔

مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد کے 202 ویں یوم پیدائش

یونیورسٹی رجسٹرار نے بتایا سید کے 202 کی یوم پیدائش پر مہمان خصوصی ڈاکٹرفرینک اسلام ہیں جو بھارتی نزاد امریکی شہری ہیں، ڈاکٹرفرینک اسلام بھی اے ایم یو کے اولڈ بوائز ہیں اور ان کا تعلق اترپردیش کے اعظم گڑھ سے ہے۔

سرسید کی لکھی ہوئی اور سرسید پر لکھی گئی اردو، انگلش، عربی اور دیگر زبانوں میں کی کتابوں کی نمائش بھی کی گئی

نمائش میں یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب، یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید، یونیورسٹی پروکٹر عفیف اللہ، پی آر او عمرسلیم پیرزادہ، یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details