اردو

urdu

ETV Bharat / state

رواں برس جشن یوم سرسید تقریب آن لائن منعقد کی جائے گی

اے ایم یو انتظامیہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہونے والی یوم سرسید تقریب کو آن لائن طریقہ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں برس جشن یوم سرسید تقریب آن لائن منعقد کی جائے گی
رواں برس جشن یوم سرسید تقریب آن لائن منعقد کی جائے گی

By

Published : Oct 6, 2021, 10:53 AM IST

ملک کا نظام کورونا وبا کی دوسری لہر سے متاثر ہونے کے بعد اب دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹنے لگی ہے، اس کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ نے بھی اپنے داخلے امتحانات کو آف لائن طریقہ سے کرانا شروع کر دیا، لیکن یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز اور تاریخی تقریب اب بھی آن لائن طریقہ سے ہی منعقد کررہی ہے۔


اس دوران اے ایم یو انتظامیہ نے اپنے یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سرسید تقریب کو بھی ان لائن طریقہ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسی ضمن میں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر واقعی کورونا وبا کا خطرہ اب بھی ہے تو پھر یونیورسٹی انتظامیہ داخلے امتحانات کو آف لائن کیوں کرا رہی ہے اور اگر کورونا کا خطرہ زیادہ نہیں ہے تو پھر اپنی ہی یونیورسٹی کے بانی کی یوم پیدائش کے موقع پر ہونے والی تقریب جو ہمیشہ سے جوش و خروش اور بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے اس کو آن لائن منعقد کرانے کا فیصلہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کیوں لیا ہے؟

ویڈیو
یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ پی آر او ذیشان احمد نے بتایا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے بانی سرسید احمد خان (1817- 1898) کی یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید مناتی ہے۔ تاہم کووڈ 19 کے پیش نظر جسن یوم سرسید کی مختلف تقریبات روا برس آن لائن طریقے سے منعقد کی جائیں گی۔ عوام کے لئے پروگرام کو ویب کاسٹ کیا جائے گا۔مزید پڑھیں:

17 اکتوبر 2021 کو جشن یوم سرسید کی تقریب میں مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر ہوں گے۔ جشن یوم سر سید کی شروعات صبح یونیورسٹی جامع مسجد میں قرآن خوانی سے ہوگی جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سرسید احمد خان کی قبر پر گل پوشی اور چادر پوشی کریں گے بعد ازیں مختلف تقریبات آن لائن طریقے سے منعقد کی جائیگی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کا پیدائش17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں ہوئی اور آپ کی وفات 27 مارچ 1898 کو علی گڑھ میں ہوئی آپ کی قبر یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں موجود ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details