اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sir Syed Day Celebration اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام - اسکی وجہ یہ ہے اے ایم یو طلبہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خان کے 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید تقریب یونیورسٹی کے گلستان سید میں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جسٹس عطا الرحمان مسعودی نے شرکت کی۔

اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام
اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 9:49 PM IST

اے ایم یو میں جشن یوم سر سید تقریب کا اہتمام

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم سر سید کی تقریب بڑی شان و شوکت سے منایا تو گیا لیکن پورے ماحول میں ایک کسک تھی، جسکو محسوس کیا جا رہاتھا، اسکی وجہ یہ ہے اے ایم یو طلبہ، ٹیچرس اسوسی ایشن اور اولڈ بائز نے باب سید پر اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گلستان سید میں یوم سر سید منایا گیا یہ یونیورسٹی کی تاریخی میں پہلی مرتبہ ہے جب جشن یوم سر سید اے ایم یو کیمپس میں دو مختلف مقامات پر منایا گیا ہے۔

بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی پیدائش 17 اکتوبر 1817 میں دہلی میں ہوئی تھی آپ کی یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید پوری دنیا میں موجود علیگ برادری بڑی ہی شان و شوکت اعزت و احترام سے مناتے ہیں۔ اے ایم یو سے تعلیم یافتہ اور تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے لئے جشن یوم سرسید بہت اہم اور خوشی کا دن ہوتا ہے۔

مہمان خصوصی اور اعزازی:
مہمان خصوصی الہ آباد کے ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اے آر مسعودی تھے، مہمان اعزازی ریٹائرڈ آئی اے ایس سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ سید شاہد مہدی، سنجیو سراف (بانی ریختہ فاؤنڈیشن) اور ڈاکٹر لاریس گوٹیر تھے۔

یونیورسٹی ہیلتھ سروس کے سی ایم یو ڈاکٹر شارق عقیل نے سر سید کی یوم پیدائش کے موقع پر تمام علیگ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا علیگڑھ والوں کے لئے آج کا دن عید کا دن ہوتا ہے۔ اسی لئے حسب روایت آج یونیورسٹی کے گلستان سید میں بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی 206 ویں یوم پیدائش کے موقع پر جشن یوم سر سید بڑی ہی اعزت و احترام سے منایا گیا، سر سید کے سپنوں کو ساکار کرنے کے لئے اور ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم لے کر ہم یہاں سے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ سر سید "تعلیم کا پیغمبر ہیں" اس سے بہتر کوئی اور خراج عقیدت نہیں ہوسکتا ہے۔ سر سید نے ہمیں سکھایا ہے کسی بھی حالات میں ہمیں ناامید نہیں ہونا چاہئے۔مہمان خصوصی الہ آباد کے ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اے آر مسعودی نے صحافیوں کو بتایا ایک شخص کو اپنے تمام جذبات برترف کرتے ہوئے ملک کے لئے مل جانا چاہئے۔

کارگزار وائس چانسلر یونیورسٹی کیمپس میں دو مختلف مقامات پر جشن یوم سر سید تقریب اور یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر بچتے ہوئے نظر آئے اور کہا کے یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلباء و طالبات کے لیے یہ پہلا پروگرام تھا جس کو طلباء نے پسند کیا اور مجھے امید ہے اسی طرح ہم سر سید کو یاد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Sir Syed Day 2023 سر سید احمد خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

جشن یوم سرسید ویسے تو دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے ہی احترام سے منایا جاتا ہے لیکن اے ایم یو کے طلبہ چاہے دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یوم سر سید کے موقع پر علی گڑھ تشریف لائیں تاکہ وہ بھی علی گڑھ میں ہونے والے جشن یوم سرسید میں شامل ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details